آرمی چیف کا چیئرمین سینٹ کو فون، سانحہ مستونگ کی مذمت

57

چیئرمین سینٹ نے اراکین کو چیف آف آرمی سٹاف کے رابطے سے آگاہ کردیا ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے قافلے پر خودکش حملے کے بعداظہار یکجہتی کیلئے رابطہ کیا گیا

اسلام آباد ٟبیورورپورٹٞ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ بلوچستان میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے ٴ اس میں ڈائریکٹر سٹاف افتخار مغل اور دیگر کے جاں بحق ہونے پر اظہار یکجہتی کیلئے چیئرمین سینٹ سے رابطہ کرلیاٴ آرمی چیف نے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے غمزہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےٴ چیئرمین سینٹ نے اراکین کو چیف آف آرمی سٹاف کے رابطے سے آگاہ کردیا ہےٴ مرحوم افتخار مغل سے منسوب ٹرسٹ قائم کردیا گیا ہے یہ ٹرسٹ مرحوم ڈائریکٹر سٹاف کی فیملی کی کفالت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کی طرف سے افتخار بابر کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے سانحہ مستونگ کے حوالے سے پیر کو بھی ایوان بالا سوگ میں ڈوبا رہا۔ چیئرمین سینٹ نے اراکین کو ہفتہ کو اپنے دورہ کوئٹہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے سی ایم ایچ اور سول ہسپتال میں مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر زخمیوںکی عیادت کی۔ چیئرمین سینٹ نے اراکین کو بتایا کہ جمعہ کی رات کو انہیں چیف آف آرمی سٹاف نے سانحہ مستونگ کے حوالے سے تعزیتی فون کیا۔ آرمی چیف نے افتخار مغل کی شہادت کے حوالے سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ آرمی چیف نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے زخمی ہونے پر بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہید افتخار مغل کے تین بچے ہیں ایک بچی میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں افتخار بابر تنخواہ دار افسر تھے کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں تھا اہل خانہ تنخواہ پر بھی گزارہ کرتے تھے کفالت کے لئے ٹرسٹ قائم کیا جارہا ہےہ جلد بنک اکائونٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے افتخار مغل کے بچوں کے تعلیمی اخراجات صوبہ خیبرپختونخوا کی طرف سے برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ آرمی چیف

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.