وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ، آل پاکستان وکلائے نمائندہ کنونشن 20 مئی کو طلب

58

لاہورٟ خبرنگارخصوصیٞپانامہ لیکس کے اعلیٰ عدلیہ فیصلے کے بعد وزیراعظم کو نواز شریف کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آل پاکستان وکلائ نمائندہ کنونشن 20 مئی کو طلب کر لیا گیا، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے طلب کئے گئے وکلائے کنونشن میں وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر تحریک چلانے اور بار ایسوسی ایشنز کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور وخوض کیا جائے گا، آل پاکستان لائرز کنونشن کے لئے لاہور ہائی کورٹ بار نے ملک بھر کے صوبائی، ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں۔ وکلائے نمائندہ کنونشن

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.