مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ملاقات ،مستونگ دھماکے کی مذمت اور شہدائ کےلئے فاتحہ خوانی دہشتگردی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے حکومت دہشتگردی کےخلاف ٹھوس اقدامات کرئے،میڈیاسے گفتگو

44

مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ملاقات ،مستونگ دھماکے کی مذمت اور شہدائ کےلئے فاتحہ خوانی دہشتگردی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے حکومت دہشتگردی کےخلاف ٹھوس اقدامات کرئے،میڈیاسے گفتگو
اسلام آبادٟآن لائنٞجمعیت علمائ اسلام ٟفٞ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ملاقات کی جس میں مستونگ دھماکے کی مذمت اور شہدائ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ملاقات کی جس میں مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور شہدائ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی خیریت دریافت کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم افتخار محمد چوہدری کے شکر گزار ہے وہ یہاں آئے اور ہمارے زخموں پر مرحم رکھا اللہ تعالی ان کو اس کا اجر عظیم عطا فرماہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں پاکستان کو مستحکم اور امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں اور دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اس قسم کے واقعات سے ھمارا مشن تبدیل نہیں ہوسکتا انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور امن کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اور ہم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوںگے جبکہ اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور دہشتگردی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے حکومت دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرئے انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی رپورٹ پر عمل کیا جائے۔ بولان میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ ہوا انہون نے مزید کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو نئی زندگی ملی ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے مولانا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.