گندم خریداری مراکز پر کسانوں کوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،کیپٹن ٟرٞ زاہد سعید

58

گندم خریداری مراکز پر کسانوں کوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،کیپٹن ٟرٞ زاہد سعید
لاہور ٟ خبرنگارٞ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ٟرٞ زاہد سعید نے ہدایت کی ہے کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور باردانہ سے متعلق شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ وہ یہاں سول سیکرٹریٹ میںایڈمنسٹریٹو سیکرٹریزکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال، سالانہ ترقیاتی پروگرام،گندم خریداری مہم، ڈینگی کے خاتمے کیلئے اقدامات، پنجاب اوورسیزپاکستانیز کمیشن کی شکایات ودیگر انتظامی امور زیر غورآئے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں ایڈمنسٹریٹوسیکرٹریز کو مختلف اضلاع میں ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، گندم خریداری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محنت اور جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے حکم دیا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری ہدایات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے اور ویکٹر سرویلنس اور دیگر سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جائے، انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوام میں آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں تمام محکمے فعال کردار ادا کریں،انہوں نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کو ہدایت کی کہ گذشتہ برس کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے اور جن اضلاع میں ڈینگی کا خطرہ ہے وہاں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ چیف سیکرٹری

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.