چیف جسٹس نے بہری بچی سے زیادتی کا ازخود نوٹس لے لی

57

متاثرہ بچی کے والدین نے چیف جسٹس سے واقعہ کا زخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی،ترجمان

اسلام آباد ٟبیورورپورٹٞ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ کے علاقے نواب شاہ میں 12سالہ بہری بچی سے زیادتی کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے علاقے نواب شاہ میں 12سالہ بہری بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، رپورٹ میں متاثرہ بچی کے کے والدین نے چیف جسٹس سے واقعہ کا زخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا ، ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے واقع کا زخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ، یا د رہے کہ چیف جسٹس نے 11مئی کو بھی سندھ کے ضلع کشمور سے تعلق رکھنے والی 12سالہ گھریلو ملازمہ کو کراچی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔ ازخود نوٹس

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.