عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹناچاہتے ہیںٴ ون بیلٹ

48

عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹناچاہتے ہیںٴ ون بیلٹ ون روڈ وږن سے دنیا کے تمام ممالک مستفید ہوں گے چین تعاون کے ذریعے ترقی کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہےٴ ترقیاتی منصوبوں کےلئے پالیسی تعاون فراہم کریں گے، میڈیا کانفرنس
بیجنگ ٟمانیٹرنگ ڈیسکٞ چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کے سیاسی مقاصد کو لے کر آگے نہیں جارہےٴ ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیںٴ عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹناچاہتے ہیںٴ ون بیلٹ ون روڈ وږن سے دنیا کے تمام ممالک مستفید ہ وں گےٴ منصوبے سے تجارت کو مزید فروغ ملے گاٴ خطے میں معاشی خوشحالی آئے گیٴ چین تعاون کے ذریعے ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہےٴ ترقیاتی منصوبوں کے لئے پالیسی تعاون فراہم کریں گے۔ گزشتہ روز بیجنگ میں میڈیا کانفرنس سے خطاب میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے مشترکہ اعلامیہ کے اہم نکات بیان کرتے ہوئے صدر شی چن پنگ نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ فورم میں دنیا کی اعلیٰ قیادت شریک ہے۔ فورم کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام پہنچا ہے۔ ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہتے ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ وږن سے دنیا کے تمام ملک مستفید ہوں گے۔ روڈ فورم خطے کی معاشی ترقی میں تیزی لائے گا۔ چینی صدر نے کہا کہ منصوبہ خطے میں ترقی کا ضامن ہوگا اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرے گا۔ بنیادی ڈھانچے ٴ شاہرائوں کا نیٹ ورک اور معیشت کی مضبوطی ترجیحات ہیں۔ ہم کسی قسم کے سیاسی مقاصدکو لے کر آگے نہیں جارہے۔ چین تعاون کے ذریعے ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے پالیسی تعاون فراہم کریں گے۔ منصوبے سے خطے میں تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ ون بیلٹ ون روڈ سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ ریشم فنڈ کے تحت نئے منصوبوں کے لئے 100ملین یوآن فراہم کئے جائیں گے اس کے علاوہ 300بلین یوآن کا ایک اور فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ چائنہ ڈویلپمنٹ بنک اور چائنہ امپورٹ ایکسپورٹ بنک بھی بالترتیب 200ارب اور 300ارب یوآن کے فنڈ مختص کریں گے۔ آئندہ برس چین میں بین الاقوامی کاروباری کانفرنس منعقد ہوگی دوسری ون بیلٹ ون روڈ عالمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد 2019 میں ہوگا۔ فورم میں شرکت کرنے والے تمام عالمی سربراہان کے ساتھ گول میز کانفرنس میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کو باہمی مشاورت اور تجاویز کے ساتھ آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی رہنمائوں کا بیجنگ میں اجتماع بین الاقوامی برادری کے لئے امن ٴ خوشحالی اور مشترکہ تقدیر کا پیغام ہے۔ تمام عالمی سربراہان نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ چینی صدر

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.