ایم سی بی نجکاری سکینڈل، نیب کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

48

ایم سی بی نجکاری سکینڈل، نیب کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ٟخبرنگارخصوصی ٞلاہور ہائیکورٹ نے ایم سی بی نجکاری کے مبینہ سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیخلاف درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست گزار ایم سی بی کے سربراہ میاں منشائ سمیت دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ درخواست گذار وں نے ایم سی بی کی نجکاری کی تحقیقات کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایم سی بی کی نجکاری قانون کے مطابق ہوئی ہے درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو نجکاری کے 10 برس بعد تحقیقات کا اختیار نہیں ہے دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب خود سے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کر رہا ہے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سُننے کے بعد درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ فیصلہ محفوظ

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.