کے پی کرپشن سکینڈلز پر سراج الحق گونگے ہیں :آصف کرمانی

76

سراج الحق نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کے طفیل سیٹیں ابھی تک واپس نہیں کیں جماعت اسلامی تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی مخالفت کرنےوالی جماعت تھیٴ ردعمل
اسلام آباد ٟبیورورپورٹٞ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن سکینڈلز پر سراج الحق کی زبان گونگی ہوجاتی ہےٴجماعت اسلامی کے مولوی کے منہ سے قائد اعظم کا نام سن کر حیرت ہوئیٴ جماعت اسلامی تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی مخالفت کرنے والی جماعت تھیٴ سراج الحق نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ٟنٞ کے طفیل سیٹیں ابھی تک واپس نہیں کیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر اپنے ردعمل میں آصف کرمانی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن سکینڈلز پر سراج الحق کی زبان گونگی ہوجاتی ہے۔ جماعت اسلامی کے مولوی کے منہ سے قائد اعظم کا نام سن کر حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی مخالفت کرنے والی جماعت تھی۔ سید مودودی زندہ ہوتے تو سراج الحق کو جماعت سے باہر کردیتے۔ سراج الحق نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ٟنٞ کے طفیل سیٹیں ابھی تک واپس نہیں کیں۔ آصف کرمانی

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.