محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں بارشوں کی نوید سنادی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارشوں کی نوید سنا دی ۔ آج بھی کوئٹہ میں گھنگھور گھٹاﺅں نے اپنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور لوگ بارشوں کے لئے دعا کر رہے ہیں اس موقع پر محکمہ موسمیات نے کوئٹہ شہر سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کے ساتھ ساتھ برف باری کی پیش گوئی بھی کی ہے جس کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے ۔ سرد ہواﺅں کی وجہ سے درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment