پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس 575 پوائنٹس نیچے آگیا

45

کراچی پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںپیر کے روز ہونے والے اضافے کی ساری کسر منگل کو نکل گئی اور 100 انڈیکس 575 پوائنٹس نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 637 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 52 ہزار 388 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 575 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 51 ہزار 813 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 کروڑ 5 لاکھ 43 ہزار 380 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 16 ارب 72 کروڑ 12 لاکھ 47 ہزار 554 روپے رہی ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.