ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

40

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

سعد رفیق نے بتایا کہ ریلوے خسارے کو کم کرنے کے لیے آمدن کو بڑھایا گیا ہے، جبکہ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ 5 سال کے لیے طے پا گیا، جس کے تحت پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.