صدر مملکت نے کمپنیز ایکٹ 2017 ءپر دستخط کردیے

89

صدر مملکت ممنون حسین نے کمپنیز ایکٹ 2017ء پر دستخط کردیے ہیں،جس کے بعد سے کمپنیز ایکٹ 2017 ءنافذ اور 33سالہ پرانا کمپنیز آرڈیننس 1984 ءمنسوخ ہوگیا۔

ایس ای سی پی کےاعلامیےکے مطابق اس بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈروں سے مشاورت کی گئی ہے، یہ پاکستان کا طویل ترین قانون ہے جو 5سو 15شقوں اور 8شیڈولز پر مشتمل ہے۔

اس قانون کی تیاری میں 12سال کا عرصہ لگا، اس قانون میں سرمایہ کاروں کو بہتر تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کےلیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.