یکم جون سے پیٹرول 2روپے 30 پیسے سستا کرنے کی تجویز

62

اوگرا نے یکم جون سے پٹرول 2روپے 30پیسے اور ڈیزل 3روپے 20پیسے سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔

ذرائع کا کہناہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے 60پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9روپے 50اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا سمری کے مطابق دو روپے 30پیسے کمی سے پٹرول کی نئی قیمت 71روپے 80پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 3روپے 20پیسے کمی کے ساتھ 79روپے80پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی 13روپے 60پیسے اضافے سے نئی قیمت 57روپے 60پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 9روپے 50پیسے اضافے کے ساتھ 53روپے 50پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.