حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

77

حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت نے یکم جون سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے جس کے بعد یہ 72 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔

وزیر خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 81 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے دوران دلچسپ صورتحال بھی پیدا ہوگئی جب وہ قیمتیں بتاتے ہوئے بار بار اٹکے۔

اسحاق ڈار کو جو پرچہ دیا گیا تھا اس میں ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں جس پر وہ جزبز ہوئے۔

قیمتوں کے اعلان کرنے کے بعد اٹھتے ہوئے اسحاق ڈار نے افسران سے پنجابی زبان میں کہا کہ ایہہ کی کردیتا؟

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.