کراچی: رمضان کے دوران مرغی کے نرخ کم کردیے گئے

168

کراچی میں رمضان میں برائیلر مرغی زندہ10 روپے اور مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو سستا ہوگیا ہے۔ کمشنر کراچی نے عوام کو سرکاری قیمت سے زائد نرخ پر فروخت کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

کمشنر کراچی کی پرائز لسٹ کے مطابق برائیلر زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ لسٹ کے مطابق برائیلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے، جس سے برائیلر مرغی فی کلو قیمت 152 روپے سے کم ہوکر 142 روپے مقرر کی گئی ہے۔

برائیلر مرغی کا گوشت بھی 16 روپے سستا ہوکر220 روپے مقررکیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی اور جرمانے کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.