سی پیک سے صنعتی ، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا :ورلڈ بینک

17

کراچی:  سی پیک کی بدولت تعمیراتی کاموں میں تیزی آ رہی ہے ، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال صنعتی اور زرعی پیداوار میں اضافہ اور برآمدات بڑھے گی ۔ پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ کے عنوان سے جاری ورلڈ بینک کی رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 18-2017 میں پاکستان میں صنعتی ترقی شرح 7 فیصد رہے گی جو گذشتہ مالی سال سے 2 فیصد زائد ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور تعمیراتی کاموں میں اضافہ ہے ۔ ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کم شرح سود کے باعث صنعتی شعبہ پیداوار بھی بڑھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ مالی سال 2018 اور 2019 میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافے ہوگا جس میں چاول اور کپاس کی بہتر پیداوار سرفہرست ہے

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.