عالمی منڈی میں روئی کی قیمت میں اضافہ، پاکستانی سودے منسوخ ہونا شروع

38

کراچی: عالمی منڈی میں روئی کی قیمت بڑھنے سے بھارتی برآمد کنندگان نے پاکستانی سودے منسوخ کرنا شروع کر دیے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے جس کے باعث بھارتی کپاس برآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کے ساتھ کئے گئے روئی برآمد کرنے کے معاہدے منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے بتایا کہ پاکستاں میں بھارت سے روئی کی درآمد شروع ہونے، درآمدی روئی پر عائد ٹیکسز کے خاتمے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا جو رجحان شروع ہوا تھا وہ اب دوبارہ تیزی میں بدل گیا ہے اور روئی کے سودے اب دوبارہ 8 ہزار روپے فی من پر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران ان میں مزید تیزی کا بھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.