سونے کی تولہ قیمت مزید 600 روپے تک کم

42

 کراچی:  سونے کی مقامی قیمتوں میں مزید 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت16 ڈالر کی کمی سے1312 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور514 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 55 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر47 ہزار 657 روپے ہو گئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کی کمی سے 810 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت4.29 روپے گھٹ کر 694.28 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.