حد سے زیادہ ڈیوٹی لینے والے تجارتی مراکز پر جرمانہ عائد کردیا گیا

22

تبوک:سعودی عرب کے اہم شہر تبوک میں وزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے رات 11بجے کے بعد تک ڈیوٹی لینے والے ایک بڑے تجارتی مرکز پر جرمانہ کردیا۔ تجارتی مرکز میں سعودی خواتین

بھی ملازم ہیں۔ انکے اوقات کار بڑھانے کو خلاف ورزی شمار کرکے قانونی کارروائی کی گئی۔ سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے غیر ملکی کارکن کثیرتعداد میں

گرفتار کرلئے گئے۔ وزارت محنت ، وزارت تجارت سمیت مختلف ادارو ںکے مشترکہ وفد نے تجارتی مرکز پر چھاپہ مارا تھا۔

واضح رہے سعودی وزارت عمل نے تمام کمپنیوں کو خواتین کے لیے کوٹہ مخصوص کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں ، اور خواتین کو اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ

سہولیات دینے کا پروگرام بنا جا رہاہے ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.