‘رواں ماہ کے آخر تک ایکسپورٹرز کو 100 ارب کے ریفندز ادا کر دئیے جائینگے’

7

کراچی:  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سنا دی۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے اس ماہ کے آخر تک ایکسپورٹرز کو 100 ارب روپے کے ریفندز ادا کر دئیے جائینگے۔

کراچی میں قونصل آف ٹیکسٹائیل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے ملاقات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے حکومتی کوششوں کے سبب ملکی برآمدات میں بہتری آ رہی ہے۔آئیندہ ماہ کے اختتام تک ایکسپورٹرز کو ریفنڈ کی مد میں 100ارب روپے تک کی رقم جاری کر دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹ سیکٹر کی خام مال درآمد پر دیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس صنعتکاروں کو فائدہ ہو گا، مسلم لیگ نواز کی حکومت میں ملک کی معاشی صورتحال میں تیزی سے بہتری آئی، آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو تجارتی و صنعتی پالیسیوں کو مزید بہتر بنائے گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.