ریلوے کا عید پر سینئر سٹیزنز کیلئے مفت سفر کا اعلان

11

لاہور: پاکستان ریلویز نے عید کے پہلے اور دوسرے روز سینئر سٹیزنز کے لیے مفت سفر کا اعلان کردیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز سینئر سٹیزنز کے لیے مفت سفر کا فیصلہ وزیر ریلویز روشن خورشید کی ہدایت پر کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق 65 برس اور اس سے زائد عمر کے شہری تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کرسکیں گے جب کہ سینیئر سٹیزن کے عید پیکیج پر عملدرآمد کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلویز نے بتایا کہ شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہوگی اور دوران سفر اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔

ریلوے کا عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرُمسرت موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی پر آسانی کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ریلوے حکام کےمطابق عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چلائی جائیں گے جس کے شیڈول کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر نے بھی منظوری دے دی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہو گی جو اگلے روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون کو دن 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز براستہ لاہور رات 8 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری ٹرین 13 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ فیصل آباد صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔

چوتھی ٹرین 14 جون کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ بھکر اسی روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین 19 جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ میانوالی اسی روز راولپنڈی رات 10بج کر 15منٹ پر پہنچے گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.