عالمی سطح پر دام برقرار، پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا

11

 کراچی: عالمی سطح پر سونے کے دام برقرار جب کہ پاکستان میں مزید مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1194 ڈالر پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 58650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50283 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685.87 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.