سونے کی قیمتوں میں اضافہ

23

 کراچی: سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1000 روپے اور857 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالر کے اضافے سے 1209 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1000 روپے اور857 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 51140 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685.87 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.