زرمبادلہ کے ناکافی ذخائرادائیگیوں میں رکاوٹ بنیں گے، موڈیز جائزہ رپورٹ

9

کراچی:  زرمبادلہ کےناکافی ذخائرادائیگیوں میں رکاوٹ بنیں گے، عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نے پاکستان کے معاشی حالات پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

زرمبادلہ کے ذخائرقرض کی ادائیگیوں کیلئےناکافی ہیں، یہ کہنا ہے عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا، جس نے پاکستان کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔

موڈیز کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ زرمبادلہ میں مسلسل کمی کا باعث بن رہا ہے جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائراس وقت 2 ماہ کی درآمدات کے لئے بھی ناکافی ہیں۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ سال بیرونی ادائیگوں کا حجم زرمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہو گا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معیشت اس وقت سست روی کا شکار ہے، موجودہ حالات میں مہنگائی تو قابو میں رہنے کا امکان ہے مگر بیرونی ادائیگیوں اور تجارتی خسارے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہورہی ہے، جس کے لئے حکومت کو معاشی میدان میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ورنہ ایک قرض کو اتارنے کی خاطر حکومت مزید قرض لینے پر مجبورہوگی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.