سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار، 237 پوائنٹس کی کمی

12

کراچی:  سٹاک مارکیٹ میں 237 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 852 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا،100 انڈیکس 237 پوائنٹس میں کمی کے بعد 38 ہزار 852 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ میں 255 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد 100انڈیکس 39 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی آئی ہے، جو رواں سال3.7 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ یہی شرح گزشتہ برس 5.8 فیصد تھی۔ رپورٹ میں معاشی ترقی کی شرح میں کمی کی بڑی وجہ حکومتی سخت اقدامات ہیں جس میں اخراجات میں کمی اور شرح سود میں اضافہ شامل ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.