شہباز شریف کا ویژن خوشحال پاکستان ہے

72

پاکستا ن مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہوئے صوبے کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کی رقم کو اس کے آبادی کے تنا سب سے ہمیشہ کہیں زیادہ رکھا ہے۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں سے ان علاقوں کی حالت بدل کر رکھ دی ہے ، ملتان میں میٹرو بس کا منصوبہ، جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں صاف پا ی پراجیکٹ کا اجراءیا بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک کا قیام۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے عظیم الشان منصوبے، رحیم یار خان میں خواجہ فرید انجیئر نگ اینڈ ا نفارمیش ٹیکنالوجی یو یورسٹی،بہاولپور میں ویٹر نری یو یورسٹی،ملتان میں محمد نواز شریف زرعی یو یورسٹی اور بہاولنگر میں میڈیکل کالج کے قیام کے علاوہ مظفر گڑھ میں طیب اردگان ہسپتال کی پا نچ سو بیڈ تک توسیع،بہاولپور،بہاول نگر ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے اضلاع میں غربت کے خاتمے کے لئے سدرن پنجاب پاورٹی ایلیویشن پنجاب ((SPPAP کا اجرائ، چولستان میں وزیر اعلی پیکج کے تحت خصوصی ترقیاتی پروگراموں کا جرائ۔ ڈیرہ غازی خان اور راج نپور میں رود کوہیوں (Hill Torrents)سے آ ے والے سیلابی ریلوں کی روک تھام کے منصوبے ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج، بہاولپور سے حاصل پور تک77کلومیٹر کی
Carriageway Dualکی تعمیر مظفر گڑھ میں 500بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتالکے قیام کا اعلان۔اس اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں کراچی، لاہور، ملتان سے مریض علاج معالجے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔لڑکیوں کے لئے جدید سکولوں کے قیام سے لیکر گیس فراہمی کے منصوبے، ڈی جی خان میں غازی میڈیکل کالج کا افتتاح، 350بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے جیسے عوام دوست اور فلاحی کاموں میں میاں شہباز شریف کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہاں تک کہ فورٹ منرو میں ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے چیئر لفٹ اور کیبل تار کا اجراء و دیگر اقدامات سے ان علاقوں کے عوام کی دیرنہ خواہشیں پوری کی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اگر ترقی و خوشحالی کی بات کرتے ہیںتو وہ یہ سب کر کے دکھا رہے ہیں ان کا یہ کہنا بھی درست ہے کہ تبدیلی کے وعدوں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے انقلابی اقدامات کئے ہےں اور ہمارے ترقیاتی منصوبے اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں وہ پورئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی کارنامہ ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے اپنے ادوار میں ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی جبکہ ہمارے دور مےں بجلی کے کارخانے ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے قوم کو طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی گئی ہے اور توانائی کے میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت کر کے ایک مثال قائم کی گئی ہے۔ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بڑا کریڈٹ ہے۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار جب وہ اپنے جلسوں میں کرتے ہیں تو مخالفین کے سینے پر ساہنپ لوٹ جاتے ہیں کیونکہ ان کے دامن میں عوام کے دینے کے لئے کچھ نہیں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کا یہ کہنا بھی بجا ہے کہ دھرنوں اور لاک ڈاو¿ن کی منفی سیاست کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا اور خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اور ملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے اور عوام کی خدمت کو ہی ہمیشہ اپنا شعار بنایا ہے۔ آج اگر ہم سکون کا سانس لے رہے ہیں تو پرامن اور مستحکم پاکستان کےلئے دل و جان سے کام کیا گیا ہے ۔ اقربا پروری، لوٹ مار اور کرپشن کو دفن کر کے شفافیت اور میرٹ کو اپنایا گیا ۔ شہباز شریفکا کہنا ہے کہ وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کاوشوں کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پا کر عوام کو اندھیروں سے نجات دلائی ہے اوربجلی کے کارخانوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت مشن ہے اور اسے جاری رکھیں گے اور ملک کی ترقی کےلئے پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ہمارا ہر قدم تیز رفتار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزےراعلیٰ کے مطابق ہماری حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ ہمارے انقلابی اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اربوں روپے کے وسائل پنجاب کے عوام کے قدموں پر نچھاور کر کے
انہیں ان کا حق لوٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔
پنجاب میںجتنے بھی ترقیاتی کام ہورہے رہے ان کے پیچھے وزیر اعلی پنجاب کا ”خوشحال پنجاب عوام پر سکون“ کا ویژن ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا رہا ہے اور کامیابی ن لیگ کے حصے میں آرہی ہے ، جبکہ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بوریوالہ میں 2 ارب 10 کروڑ روپے مالیت کے مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں 62 کروڑ 50 لاکھ روپے سے ڈی ایچ کیو وہاڑی کی 300 بیڈز کی اپ گریڈیشن، 9 کروڑ 20 لاکھ روپے سے خورشید انور وہاڑی اسٹیڈیم میں جدید ترین ای لائبریری ، 8 کروڑ 30 لاکھ کی لاگت سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر ، 5 کروڑ کی لاگت سے سلو لرنرز سکول وہاڑی جبکہ 28 کروڑ لاگت سے اضافی بستیوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیمیں اور 32 کروڑ کی لاگت سے شہباز شریف بوریوالہ رنگ روڈ شامل ہیں۔اب یہ کوئی ساون کا اندھا ہی ہو گا جو کھلی آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھ کر بھی کسی اور طرف دیکھے ،باقی رہ گئے مخالفین تو ان کے پاس کہنے کو کچھ ہے ہی نہیں صرف جھوٹے الزامات ہیں جن کی بنا پر عوام مخالفین کو ہر ضمنی الیکشن میں مسترد کر رہے ہے آئندہ انتخابات میں بھی مخالفین کو اپنی کامیابی کا امکان نہیں ہے اسی لئے وہ تعمیر و ترقی کے شاندار منصوبوں کو بھی ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ لیکن انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ عوام خدمت والوں کے ساتھ ہیں اذیت پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.