میرپورمیں مسافروین کوحادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

49

میر پور: گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور14 زٰخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافروین تیز رفتاری کے باعث پنجوڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 مسافر جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی مسافروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میرپور پہنچایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد جنازہ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ گئے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

The post میرپورمیں مسافروین کوحادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.