وہ پانی جسے پینے سے آپ کا وزن بڑھے گا، جانئے اور محفوظ رہیں

51

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شوگری مشروبات میں موجود مصنوعی مٹھاس کے خوفناک نقصانات سامنے آنے پر لوگ زیروکیلریز والے گیسی مشروبات کی طرف راغب ہو رہے ہیں لیکن اب سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں ان گیسی مشروبات کے متعلق ایسی بات بتا دی گئی ہے کہ آپ ان سے بھی تائب ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نیشنل اوبیسٹی فورم کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”زیروکیلریزکے حامل یہ گیسی مشروبات صارفین کو شوگری مشروبات کی نسبت کئی گنا زیادہ موٹاپے کا شکار بناتے ہیں۔“
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے چوہوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا۔ ان تمام گروپوں کو ان کی معمول کی خوراک دی جاتی رہی لیکن ایک گروپ کو صرف پانی، دوسرے کو شوگری مشروبات اور تیسرے کوزیروکیلریز والے گیسی مشروبات دیئے جاتے رہے۔ تین ہفتے بعد سائنسدانوں نے دیکھا کہ جس گروپ کے چوہوں کو گیسی مشروبات پلائے جاتے رہے تھے ان کا وزن دوسرے دونوں گروپوں کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ چکا تھا۔“فورم کے سائنسدان ٹام فرائی کا کہنا ہے کہ ”گیسی مشروبات پینے سے جسم میں بھوک لگانے والے ہارمونز کی پیداوار بہت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ ان میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ ہوتی ہے۔ اس کے باعث اس کے صارفین زیادہ کھانا کھانے لگتے ہیں اور انجام کار موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔“

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.