تماکو نوشی کے نقصان سے بچنے کا آسان نسخہ

7

اگر تو آپ تمباکو نوشی کے عادی ہیں، تو اس لت سے متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ تو بڑھتا ہی ہے مگر سب سے زیادہ نقصان پھیپھڑوں کو پہنچتا ہے۔

تاہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ایک معمول کو اپنا کر تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کی کافی حد تک تلافی کی جاسکتی ہے۔

یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

بارسلونا انسٹیٹوٹ آف گلوبل ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی طور پر سرگرم رہنا تمباکو نوشی کے عادی افراد کے پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران دس برسوں تک لگ بھگ چار ہزار افراد (تحقیق کے آغاز پر 27 سے 57 سال کی عمر تک کے) کے روزمرہ کے معمولات کا جائزہ لے کر دیکھا گیا کہ وہ ہفتہ بھر میں کتنا جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کے جسمانی طور پر متحرک رہنے اور پھیپھڑوں کے افعال میں بہتری کے درمیان تعلق ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے خصوصاً تمباکو نوش افراد کے لیے، جن میں پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ دریافت بھی کیا گیا کہ جو لوگ دس سال کے دوران جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہے، ان کے پھیپھڑوں کے افعال میں جسمانی طور پر سست رہنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

محققین کے خیال میں اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جسمانی سرگرمیاں نظام تنفس کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.