روزانہ ایک کیلا کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

39

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کئی تحقیقات میں پھلوں اور سبزیوں کے بے شمار طبی فوائد بیان کر چکے ہیں اورا ب نئی تحقیق میں انہوں نے روزانہ ایک کیلا کھانے کے ایسے فائدے بیان کر دیئے ہیں کہ سن کر ہر کوئی اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلا وزن کم کرنے، انتڑیوں کے مسائل اور قبض کے تدارک کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیچس، خون میں ہیموگلوبن کی کمی، ٹیوبرکلوسس، جوڑوں کی سوزش، گردوں کے مسائل، پیشاب اور مثانے کے مسائل وغیرہ سے نجات کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ خواتین کو یہ ایام مخصوصہ کے دوران ہونے والی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.