گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے 28 کشمیریوں کو شہید کیا

95

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 28 کشمیریوں کو شہید اور 945 کو زخمی کیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کا سلسلہ تھما نہیں، گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے 28 کشمیریوں کو شہید اور گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں 945 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

گھروں پر چھاپے اور کریک ڈاؤن آپریشنز میں طالب علموں، حریت رہنماؤں سمیت 367 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، اس دوران 120 گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.