پاکستان دہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، امریکی سفیر

29

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

پاک امریکا ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ یہل نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور تمام گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں تیزکرنے کا یقین دلایا، امریکا نے بھارت پرپاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے بھی دباؤ ڈالا، امریکا نے بھارت پرافغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈومور کرنے کا مطالبہ کیا، ہم مل کر اس تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان پراس وقت تک دباؤ رکھنا ہے جب تک وہ مذاکرات کی میز پرنہیں آتے، دباؤ تب تک رکھنا ہوگا جب تک طالبان خواتین کا احترام،اقلیتوں کو تحفظ نہیں دیتے۔

ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا کی نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے، نئی حکمت عملی کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.