حادثات، بیماریاں اور خودکشیوں سے بھارت میں ہر سال 1600 فوجی ہلاک

15

نئی دہلی: ٹریفک حادثات، خودکشیاں اور بیماریاں بھارتی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سبب بننے لگیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر سال 1600 اہلکار جنگ کا حصہ بنے بغیر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

یہ تعداد جنگی میدان، انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہر سال 1600 فوجی اہلکار اپنی جانوں کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ان اموات کی بڑی وجوہات ٹریفک حادثات، بیماریاں اور خودکشیاں ہوتی ہیں۔ 2014 میں بھارتی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے ساڑھے چھ ہزار اہلکار ہلاک ہوئے تھے،2016 میں جنگوں میں 112 اہلکار، مختلف حادثات، خودکشیوں اور بیماروں کے باعث ایک ہزار 480 اہلکار جان سے گئے۔

رواں سال 80 اہلکار جنگ میں اور 1060 عام حالات میں ہلاک ہوئے۔ ان ہلاکتوں پر بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.