چین نے سی پیک کے تحت سڑکوں کے منصوبوں کی مالی امداد روک دی

66

اسلام آباد: چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سڑکوں کے نیٹ کے بعض منصوبوں کی مالی امداد عارضی طور پر روک دی۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ چین نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ بیجنگ سے جاری ہونے والی نئی ہدایات تک یہ امداد روکی جائے گی۔

یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) کے ایک کھرب روپے سے زائد کے منصوبوں پر اثر انداز ہوگا تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ اس کا اثر کتنا وسیع ہوگا لیکن ابتدائی رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم سے کم تین منصوبوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جو منصوبے متاثر ہوں گے ان میں 210 کلو میٹر کا ڈیرہ اسماعیل خان-ژوب شاہراہ، جس کا تخمینہ 81 ارب روپے تک لگایا گیا ہے، جس میں 66 ارب روپے سڑک کی تعمیر جبکہ 15 ارب روپے زمین کے حصول پر خرچ کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.