بھارت نے نیپال کے ساتھ سرحد تین دن کیلئے بند کردی

39

نئی دہلی /کھٹمنڈو : بھارت نے ریاست اُتر پردیش میں نیپال سے ملحقہ 500 کلومیٹر طویل سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے ، یہ اقدام نیپال میں کل (جمعرات کو) ہونے والے جنرل الیکشن کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی فورس کے کمانڈر کے مطابق اس بات کا فیصلہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ بھارتی کمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت، نیپال سرحد تین دن کے لیے مکمل سیل رہے گی، جب کہ لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.