الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 250 سے زائد ہلاک

17

الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ ایک فوجی مسافر بردار طیارہ تھا جو الجزائر کے دارالحکومت کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

اے ایف پی کے مطابق طیارہ الجزائر کے صوبے بلیدا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں درجنوں فوجی سوار تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق طیارہ فوجی اڈے بوفریک کے قریب گر کر تباہ ہوا جو الجزائر کے جنوب مغربی میں واقع شہر بشار جارہا تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.