امریکا اور اتحادیوں نے شام پر حملہ کرکے ’جرم‘ کیا، آیت اللہ خامنہ ای

17

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شام میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کے مشترکہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جرم سے تشبیہ دیتے ہوئے تینوں مغربی ریاستوں کے رہنماؤں کو ’ مجرم‘ قرار دے دیا۔

ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ’ میں واضح طور پر امریکی صدر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کو مجرم قرار دیاتا ہوں اور انہوں نے جرم کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں ممالک کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، جیسا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ برسوں میں عراق، شام اور افغانستان میں جرم کیا لیکن وہاں سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.