مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 17 مسافر ہلاک

14

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 17 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک مسافر بس 3 سو فٹ گہری گھاٹی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے افسوسناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 5، 5 لاکھ  اور زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اس ضلع میں کسی مسافر بس کو پیش آنے والا تیسرا حادثہ ہے۔ اس ضلع میں رواں ماہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 سے زائد ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.