کیلیفورنیا: جنگلات میں ہولناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد71 ہو گئی

5

کیلی فورنیا: جنگلات میں ہولناک آتشزدگی سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی جبکہ 631 افراد لاپتہ ہیں۔

شمالی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر نویں روزبھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سات مزید افراد کی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی۔ آگ کی وجہ سے 631 افراد لاپتہ ہیں، ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آگ سے بارہ ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ ڈھائی لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو گیا۔ ہزاروں فائر فائٹرز جدید مشینری کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.