ہلمند میں امریکی بمباری سے 16 شہری شہید

19

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں 16 شہری شہید ہوگئے جبکہ 8 خواتین اور 6 بچے زخمی بھی ہوئے۔

امریکی فوج کی جانب سے صوبہ ہلمند میں ضلع سنگین کے علاقے سروان قالا میں شہری علاقے میں بمباری کی گئی اور متعدد شہریوں کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 شہری شہید ہوگئے جبکہ 8 خواتین اور 6 بچے زخمی بھی ہوئے۔

بمباری کے نتیجے میں متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے جبکہ علاقے میں قائم ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔

طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری ہونے کے باوجود یہ بمباری کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے جنگ بندی سے انکار کے بعد امریکہ نے دبائو بڑھانے کیلئے حملے تیز کیے ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.