پاکستان جانے والا 5لاکھ ایکڑ فٹ پانی روک لیا، بھارتی وزیر کا دعویٰ

20

بھارت نے پاکستان کا اضافی پانی روک لیا اور کہا ہے کہ پاکستان میں جانے والے پانی کو روک کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت برائے آبی وسائل ارجن میگوال کا کہنا ہے کہ بھارت نے مشرقی دریاؤں سے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا لیا ہے۔

بھارتی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے استعمال کے لئے پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور جب راجستھان یا پنجاب کو اس کی ضرورت ہوگی یہ تب استعمال ہوگا۔

دوسری جانب انڈس واٹر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر بھارت نے ایسا کیا تو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔ پانی پر پروپیگنڈا کرنا بھارت کی پرانی عادت ہے پھر بات چیت پر آجاتا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.