’پٹھانوں نے تاریخ رقم کردی، نواز شریف کے خلاف فیصلہ مسترد کیا‘

68

پشاور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آج پٹھانوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی اور نواز شریف کے خلاف فیصلے کو مسترد کردیا۔

پشاور میں نواز شریف تقریر کر رہے ہیں— فوٹو، ڈان نیوز
پشاور میں نواز شریف تقریر کر رہے ہیں— فوٹو، ڈان نیوز

صوبائی دارالحکومت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے دن رات کام کر کے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا۔

نواز شریف نے 3 فروری کو سوات میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ آج مجھے یقین ہوگیا ہے پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے اور یہاں عدل قائم ہوگا۔

سابق وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا حکمران جھوٹ اور بہتان تراشی کا ماہر ہے اور وہ جھوٹ بول کر صادق اور امین بن گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت عمران خان کی ہے لیکن یہاں ترقیاتی کام نواز شریف کی حکومت کروا رہی ہے۔

صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کے پی کے حکومت نے درخت لگانے تھے وہ کہاں ہے؟ اسکول، یونیورسٹیاں قائم کرنی تھیں وہ کہاں ہے؟ صحت کی بنیادی سہولیات کہاں ہیں؟

عوام نے بتادیا ہے کہ صادق اور امین کون ہے، مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پشاور کے عوام نے بتادیا ہے کہ صادق اور امین کون ہے۔

اپنی تقریر کے آغاز میں مریم نواز نے سوات میں کبل کے علاقے شریف آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے بھی سوات کے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پشاور میں مریم تقریر کر رہی ہیں— فوٹو، ڈان نیوز
پشاور میں مریم تقریر کر رہی ہیں— فوٹو، ڈان نیوز

صوبائی دارالحکومت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 5 سالوں تک جھوٹ بولنے والا، سازشیں کرنے والا، الزام لگانے والا اور کنٹینرز پر چڑھنے والا لیڈر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پشاور کے حکمرانوں نے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی خالی کرسیوں کا ہوتا۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ عمران خان کا وہ تعلیمی نظام کہاں ہے جس کے حوالے سے انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدے کیے تھے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا خیبرپختونخوا کے عوام کا حق نہیں تھا کہ ایک اچھا اسپتال مل جاتا، کہاں ہیں وہ اسپتال جو خیبرپختونخوا حکومت نے بنانے تھے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہاں ہے وہ بجلی جو عمران خان نے بناکر دوسروں ملکوں کو فروخت کرنے کی بات کی تھی جبکہ نواز شریف تو 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، موٹرویز کا جال بچھا دیا، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو تیز کیا اور سڑکیں بنادیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.