نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں

28

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں انتقال کر گئیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں، بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں لندن میں زیرعلاج تھیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کشمیری خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ انہوں نے 1970 میں اسلامیہ کالج سے گریجوایشن کی اور بعد ازاں ایف سی کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

کلثوم نواز کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا، کلثوم نواز نے اپنے خاوند سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاسی میدان میں بے حد مدد کی، اپنی خوش گفتاری اور شخصی اوصاف کی بدولت انہیں مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.