کور کمانڈرز کا ملکی و علاقائی امن کیلئے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

10

راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکاء نے ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کے لیے تمام اقدامات کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیوٹی، جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت مشرقی سرحدوں پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے علاقائی امن اور ملک میں قیام امن یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.