کوئٹہ: نواحی علاقے کچلاک میں حادثہ، 6 افراد زخمی

12

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ کچلاک مین شاہراہ پر پیش آیا۔ جب ٹو ڈی کار سامنے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر ویگن سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں امین الل ، عبدالمالک، اللہ داد، الی خان، نجیب اللہ اور ایک 10 سالہ بچہ عابد شامل ہے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کچلاک ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے 4 زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت نارمل ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.