مریم نوازکی بیٹے کیساتھ نواز شریف سے ملاقات، گھر سے کھانا بنوا کر لائیں

10

لاہور: مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں، مریم نواز اپنے والد کے لئے کھانا بھی گھر سے بنوا کر لائیں، کھانے میں مچھلی، سبزی اور گاجر کا حلوہ شامل تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے سینیٹر مشاہد اللہ، لیگی ایم این اے راناثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ نواز شریف کی لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا قانون کے مطابق جو چیزیں ملنی چاہیں وہ نہیں مل رہیں، باتیں کرنے والے بتائیں کہاں ہیں این آر او، اپنے دور میں جو ترقیاتی کام کئے اب وہ ختم کئے جار ہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا تھا حکومتی وزرا کرپٹ ترین ہیں، عمران خان صرف اپوزیشن کا احتساب کر رہے ہیں، فارورڈ بلاک وہی بناتا ہے جو پارٹی میں ہوتا ہے۔

راناثنا اللہ نے کہا نواز شریف انتقامی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی عمل کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں کاروبار بالکل منجمد ہوکر رہ گیا ہے، حکومتی وزرا بد زبانی کےسوا کچھ نہیں کر رہے، حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہے نہ وژن، حکومت پارلیمانی کمیٹی سے اب راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.