تاجر برادری ملک میں معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے: آرمی چیف

13

کراچی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کاروباری برادری ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، تاجربرادری موجودہ حالات سے فائدہ اٹھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف سے تاجروں کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک بالخصوص کراچی میں سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تاجروں کے وفد نے قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.