سعودی عرب: بارود لے جانے والی گاڑی میں دھماکا ، دو دہشتگرد ہلاک

155

سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دھماکا خیز مواد لے جانے والی گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد سے بھری جیپ شہر کے وسط میں واقع میاس مارکیٹ سے گزررہی تھی، دھماکے کے باعث گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی اور اس پر سوار دو مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے دہشتگرد ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد قریبی ٹاؤن العوامیہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے، مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد العمران کے قریب ہوا جس پر گزشتہ سال رمضان میں خودکش حملے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.