رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ، شہریوں کاچوتھا روزہ بھی احتجاج میں گزر گیا

54

کراچی رمضان المبارک میں بجلی کی غیراعلانی اور طویل لوڈ شیڈنگ شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ہے ، سندھ کے کئی شہروں میں لوگوں نے چوتھا روزہ بھی احتجاج کرتے گزار دیا ۔ شہری سحری کے بعد ہی گھروں سے باہر نکل آئے اور سارا دن احتجاج کیا اور ٹائر جلائے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے تین روزے اورتینوں دن بجلی کا بدترین بحران سندھ کے اکثر علاقوں میں جاری رہا ہے۔کبھی بریک ڈاﺅن ،کبھی فنی خرابی اورکبھی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے نام پر شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ۔ بدھ کے روز صبح چاربجے 500 کے وی جامشورو ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی توحیسکو کے تیرہ اضلاع پھر تاریکی میں ڈوب گئے، اس کے بعد روزے داروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور اس حوالے سے شہر شہر احتجاج شروع ہوگئے۔ٹھٹھہ اور مکلی سمیت گردنواح میں بجلی آنے کے کچھ دیربعد ہی معطل ہوگئی تو شہری سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل مظاہرین نے ٹائرجلا کر احتجاج کیا ، حکومت مخالف نعرے لگائے،قومی شاہراہ پر حیسکوکے دفتر کے سامنے دھرنا بھی دیا۔ اسی طرح تھرپارکر میں بجلی کے ستائے خواتین اور بچوں نے واپڈا آفس کے باہر جبکہ سیہون میں مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا، ٹنڈومحمدخان میں گرڈ اسٹیشن چوک پر حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ضلع بدین کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی کا دورانیہ 24گھنٹوں میں سے صرف 3سے 4گھنٹوں تک محدودہوکر رہ گیا ہے جس پرشہری سراپا احتجاج ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.