خط کی ایک ایک بات کی تصدیق کروں گا، قطری شہزادہ

104

قطری شہزادے حماد بن جاسم کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی قطر آئی، توخط کی ایک ایک بات کی تصدیق کروں گا۔

قطری شہزاےکا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا شہری نہیں، اس لئے پاکستان آکرکسی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کاپابند بھی نہیں۔

قطری شہزادہ شریف فیملی کے ساتھ کاروباری تعلقات پر حرف بہ حرف قائم ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کو کاروباری تعلقات کی تفصیل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

جنگ کے سینئرصحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق قطری شہزادے کو معاملے کو غیر ذمہ دارانہ طور پر اچھالنے کا دکھ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میاں شریف کے کاروبار کو پاکستان میں تباہ و برباد کیا گیا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔

حماد بن جاسم نے بتایا کہ ہمارا خاندان چھان پھٹک کرکاروباری لوگوں کے ساتھ تعلق استوار کرتاہے تاہم کاروباری اخلاقیات ہیں کہ پارٹنرکی رضامندی کےبغیر بزنس تفصیلات نہیں بتاتے ۔

انہوں نے بتایاکہ اسی اصول کے تحت نوازشریف نے قومی اسمبلی میں کاروباری تعلق کاحوالہ نہ دیا تاہم بعدمیں باہمی رضامندی سےنوازشریف کو تفصیلات بتانے کا کہا۔

قطری شہزادہ کے کہا کہ میاں شریف دیانتدار،محنتی تھے،انکی کاروباری ذہانت کاچرچا تھا۔

واضح رہے جے آئی ٹی کو دوحا جانے کیلئے سپریم کورٹ کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.